15 اکتوبر 2011 - 20:30

افغانستان کے صدر حامد کرزئي نے ذرائع ابلاغ سے کہا ہے کہ وہ ذمہ داری کا ثبوت دیں اور غلط رپورٹوں کے ذریعے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ افغانستان کے تعلقات کو خراب نہ کریں۔

ابنا: حامد کرزئي نے آج کابل میں جرمنی کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں جرمنی کی حمایت کو سراہا۔ حامد کرزئي نے پاکستان سے افغانستان کے مشرقی علاقوں پر راکٹ حملوں کے بارے میں کہا کہ میڈیا میں نشر ہونے والی بعض رپورٹیں صحیح نہیں ہیں اور افغانستان ان غلط رپورٹوں کی بنیاد پر اپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات خراب نہيں کرنا چاہتا۔ انہوں نے کہا اگر ثابت ہوجائے کہ افغانستان پر حملہ کیا گيا ہے تو افغانستان مناسب اقدام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بون میں دوسری کانفرنس ہوگی۔حامد کرزئي نے امید ظاہر کی کہ افغانستان، ایران اور ترکی ریلوے لائن کے سہارے یورپ سے متصل ہوجائے گا اور علاقے کے ملکوں کے لئے پل کی حیثیت اختیار کر لے گا۔ یاد رہے کسی جرمن صدر کا یہ گذشتہ چوالیس برس میں افغانستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔..........

/169